جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارا

جنین میں فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی، نابلس میں آنسو گیس

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہو گئے

اسرائیل غرب اردن کے علاقوں پر جارحیت سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل شمالی مغربی کنارے کے شہروں جنین، طولکرم، طوباس اور کیمپوں کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس آپریشن میں چار خصوصی یونٹوں کے علاوہ ایک مکمل فوجی ڈویژن بھی شامل ہے۔ اس آپریشن میں فوج، سرحدی محافظوں اور شن بیت کے فضائی یونٹوں نے حصہ لیا، جنہوں نے فضائی حملے کیے جو کہ شہداء کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے۔

یہودی آبادکاروں نے اریحا کے قریب دو فلسطینی اغوا کر لیے

اریحا شہر کے قریب یہودی آبادکاروں نے دو فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا ہے۔ اغوا کی یہ کارروائی یہودی آآبادکاروں نے اس کار پر حملے کے بعد کی ہے جس میں وہ دونوں فلسطینی سفر کر رہے تھے۔

مغربی کنارا: صہیونی سرچ آپریشن، متعدد فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی افواج نے جمعرات کی رات اور جمعہ کو علی الصباح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری طرف مزاحمت کاروں نے جنین میں الجلمہ چوکی پر فائرنگ کی ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کر لیا

اسرائیل کی قابض فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں اور متعدد فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا۔ کئی علاقوں میں فلسطینی بچوں اور فلسطینی خواتین کو بھی زخمی کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کے باپ کا گھر بم دھماکے سے اڑا دیا

اسرائیلی کی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخیل میں جمعرات کے روز فلسطینی شہید مومن المسالمہ کے گھر پر چڑھائی کر دی اور گھر کی دیواروں میں بم نصب کر کے اڑا دیا۔

مغربی کنارے میں تازہ فوجی حملے، چھاپے اور گرفتاریاں

اسرائیلی قابض فوج نے پیر کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے چھاپے مار کر فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا۔

اسرائیل مغربی کنارے میں بھی در پردہ جنگ کر رہا ہے : انروا

اقوام متحدہ کی ایجنسی 'انروا' نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی صورتحال دگرگوں ہے اور ہر روز خراب تر ہو رہی ہے کیونکہ اسرائیل خاموشی کے ساتھ مغربی کنارے میں جنگ شروع کیے ہوئے ہے۔ یہ جنگ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی شہادت : مغربی کنارے میں احتجاجی مظاہرے

مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت کی اطلاع پہنچنے کے بعد پورا مقبوضہ مغربی کنارا سوگوار ہو گیا ، فلسطینی شہری سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے لگے۔ یہ احتجاج مختلف قصبوں اور شہروں میں جاری رہا اور فلسطینی عوام نے فلسطینی رہنما کے قتل کی مذمت کی۔

مغربی کنارے میں سات اکتوبر سے کم از کم 9450 فلسطینی زیرِ حراست

اتوار کے روز امورِ اسیران کے گروپوں کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے میں پرتشدد چھاپوں میں کم از کم 20 مزید فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔