سه شنبه 03/دسامبر/2024

مغربی کنارا: صہیونی سرچ آپریشن، متعدد فلسطینی گرفتار

جمعہ 9-اگست-2024

قابض اسرائیلی افواج نے جمعرات کی رات اور جمعہ کو علی الصباح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔  دوسری طرف مزاحمت کاروں نے جنین میں الجلمہ چوکی پر فائرنگ کی ہے۔

الجلمہ چوکی پر مزاحمتی جنگجوؤں اور قابض فوج کے درمیان کل رات دیر گئے مسلح تصادم ہوا۔ قابض فوج نے جنین گورنری میں السیلہ الحارثیہ اور عرابہ کے قصبوں، رمانہ، زبوبا، تعنک، الطیبہ اور عانین کے دیہات پر دھاوا بول دیا۔  مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے جنین گورنری کے کئی قصبوں اور دیہاتوں پر حملے کئے بڑے پیمانے پر سرچ آپرشن کیا اور علاقے میں موبائل چیک پوائنٹس قائم کر دیں۔

طولکرم میں قابض فوج نے جمعہ کی صبح شہر اور جنوبی فرعون قصبے پر دھاوا بول کر کئی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ قابض افواج نے مغربی محور سے شہر پر دھاوا بول دیا۔ صہیونی فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے الاسراء ہسپتال کے قریب ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا۔

اسرائیلی اہلکاروں نے گھر کا محاصرہ کرلیا اور مازن راشد عوض کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا۔  اس دوران گھر کے اطراف ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کر دیا گیا تھا  تاکہ مذکور افراد کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے۔  قابض فوج نے طولکرم کے مشرق میں مضافاتی علاقے عزبہ الجراد میں عمارت ”الفاتح“ پر بھی چھاپہ مارا اور اس کے اندر موجود اپارٹمنٹس میں سے ایک میں تلاشی لی تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ طوفانی سرچ آپریشن کم اونچائی پر جاسوس طیاروں کی تیز پرواز کے ساتھ کیا گیا۔  دریں اثنا قابض فوج نے نوجوان منذر حطاب کو طولکرم کے جنوب میں واقع قصبے فرعون میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

مختصر لنک:

کاپی