سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسرائیل غرب اردن کے علاقوں پر جارحیت سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟

بدھ 4-ستمبر-2024

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل شمالی مغربی کنارے کے شہروں جنین، طولکرم، طوباس اور کیمپوں کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس آپریشن میں چار خصوصی یونٹوں کے علاوہ ایک مکمل فوجی ڈویژن بھی شامل ہے۔ اس آپریشن میں فوج، سرحدی محافظوں اور شن بیت کے فضائی یونٹوں نے حصہ لیا، جنہوں نے فضائی حملے کیے جو کہ شہداء کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے۔

آخری اطلاعات آنے تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 20 شہید ہوئے۔ درجنوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ چار ہسپتالوں کا محاصرہ کر کے ان تک رسائی روک دی گئی۔

فوجی آپریشن چند روز قبل مشتہر کی گئی تیاریوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی دشمن وزیر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ فوجی آپریشن کے لیے رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں کو آپریشنل ضرورت کے مطابق خالی کرایا جائے گا۔

دوسری جانب مزاحمت کاروں نے قابض فوج کا مقابلہ کیا اور ہلکی مشین گنوں اور دھماکہ خیز آلات کا استعمال کرتے ہوئے  نور شمس کیمپ میں ایک فوجی بلڈوزر کو تباہ کردیا اور جنین میں بوز نمر کے ایک فوجی جہاز کو نقصان پہنچایا۔

القسام بریگیڈز ، حماس تحریک کے عسکری ونگ نے تصدیق کی کہ اس کے مزاحمت کاروں نے جنین، طولکرم اور طوباس صوبوں میں قابض افواج پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس سے انہیں بھاری نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ان نقصانات کی تفصیلات ظاہر کریں گے۔

اسلامی جہاد تحریک نے بھی زبابدہ قتل عام کے شہداء اور مغربی کنارے کے شہداء کے لیے تعزیت کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ قابض افواج کی جانب سے شمالی مغربی کنارے کے شہروں اور کیمپوں کے خلاف شروع کی گئی وسیع جارحیت اپنے مقاصد حاصل نہیں کرے گی، بلکہ مزاحمت میں اضافہ ہوگا۔

حملے کے مقاصد

جارحیت کے نفاذ کے آغاز کے ساتھ ہی، قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس آپریشن کے مقاصد شمالی مغربی کنارے میں مزاحمت کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ، فوج اور اسرائیلی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کی سنگینی سے آگاہی کی روشنی میں ان علاقوں کو ایک موثر محاذ میں تبدیل ہونے سے روکنا ہے جو دشمن کو تھکا دیتا ہے اور جنگ کے نتائج کو متاثر کرتا ہے۔

مصنف اور سیاسی تجزیہ کار بلال الشوبکی کا کہنا ہے کہ اسرائیل زمینی حقائق کو مسلط کر کے فلسطینیوں کے ساتھ تنازعات کو منظم کی حکمت عملی اپنا رہا ہے۔ یہ پی ایل او کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تھا، یا دوسری فلسطینی انتفاضہ میں مغربی کنارے اور غزہ میں اشتعال انگیزی کے ذریعے، لیکن یہ بعد میں دوسری طرف چلا گیا جسے انتہائی دائیں بازو اس خیال کے ساتھ فروغ دے رہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ تنازعہ اس وقت حل ہو گا جب وہ فیصلہ سازی کے عہدوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

الشوبکی نے الجزیرہ نیٹ ورک سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شمالی مغربی کنارے میں جغرافیائي اور آپریشنل کارکردگی کے لحاظ سے پچھلے مہینوں میں مزاحمت کی توسیع کی وجہ سےاسرائیل اس وقت سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے کیا مشق کر رہا ہے لیکن وہ ابھی تک اس میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

اس بارے میں مصنف اور سیاسی تجزیہ کار ساری عرابی نے کہا کہ شمالی مغربی کنارے میں مرکوز مزاحمت کو ختم کرنے کی ضرورت پر اسرائیلی اتفاق رائے ہے، خاص طور پر جب سے انہوں نے سال 2022 کے آغاز سے متعدد طریقے استعمال کیے ہیں جیسے آپریشن بریکنگ دی ویوز اور طوفان اقصیٰ آپریشن کے بعد سے، اس نے اس کے لیے مغربی کنارے پر بہت زیادہ پریشر بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے تشویوش کا اظہار کیا کہ مغربی کنارے میں طوفان اقصیٰ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 10000 سے زیادہ قیدی اور 600 سے زیادہ لوگ شہید ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اعلیٰ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور کیمپوں پر چھاپے مارے، اورمزاحمتی جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے لیے ذبح کرنے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نقطہ نظر فوجی ادارے، شن بیٹ اور اسرائیلی حکومت کے درمیان قابض حکام کے مابین اتفاق رائے کی نمائندگی کرتا ہے۔ لیکن مغربی کنارے کی اہمیت میں ایک سیاسی مقصد بھی موجود ہے، جو اس کی اسٹریٹجک گہرائی کو تشکیل دیتا ہے۔ یہ آباد کاری کے لیے پولرائزیشن اور پروپیگنڈے کا مواد دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مغربی کنارے میں آباد کاری کو وسعت دینے، فلسطینیوں کا گلا گھونٹنے اور ان کی اہم جگہ کو ہتھیانے کا فیصلہ کن منصوبہ ہے۔

مصنف اور سیاسی تجزیہ کار سلیمان بشارت نے تبصرہ کیا کہ شمالی مغربی کنارے کے شہروں پر جارحیت کے اہداف کا تعلق فوجی آپریشن کے جغرافیائی عوامل سے ہے، خاص طور پر نابلس، جنین، طولکرم اور طوباس کے فارعہ کیمپ میں مزاحمت کے کردار کے حوالے سے۔  یہ کیمپ، جو اسرائیلی توقعات اور اعداد وشمار سے بڑا تھا، نے ایک متاثر کن صورتحال تشکیل دی جس کے ذریعے مزاحمت مغربی کنارے کے باقی علاقوں تک پھیل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا مقصد اس جدوجہد کے منصوبے کو ختم کرنا ہے جس کی وہ نمائندگی کرتے ہیں اور ساتھ ہی فلسطینیوں کے حق کی پاسداری کے لیے ایک سماجی منصوبے کے ساتھ ساتھ مہاجرین کی واپسی کے حق کی علامت کو بھی ختم کرنا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے پناہ گزین (انروا) کے خلاف گذشتہ چند ماہ کے دوران شدید اسرائیلی پروپیگنڈے سے واضح ہوتا ہے۔

نابلس کی النجاہ نیشنل یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر حسن ایوب نے توقع ظاہر کی کہ اس آپریشن کے دوران اسرائیلی جارحیت کئی دنوں تک جاری رہے گی، کیونکہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل سے اس آپریشن کی راہ ہموار کی تھی، اور اس لیے بھی کہ اس کے پیچھے ہدف کی وضاحت نہیں کی گئی

ان کا کہنا تھا کہ ”جنین یا طولکرم میں مزاحمتی انفراسٹرکچر ایک ڈھیلا ہدف ہے، اس لیے فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک قابض فوج یہ فیصلہ نہیں کر لیتی کہ اس نے کچھ کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔ ان میں مزاحمت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا یا مزاحمت کاروں کو ختم کرنا، بنیادی طور پر ان کیمپوں کو ختم کرنا جنہیں قابض افواج نے قتل وغارت اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے ذریعے گذشتہ مہینوں میں نشانہ بنایا تھا، شامل ہیں۔

ایوب کا خیال تھا کہ اس آپریشن کے پیچھے سیاسی مقصد مغربی کنارے میں ایک ” آبادکار ریاست” کے قیام کو نشان زد کرنا تھا۔ اوسلو معاہدے کے بعد سے، جب اس وقت آباد کاروں کی تعداد 120000 سے زیادہ نہیں تھی، اسرائیل نے اس تعداد کو بڑھانے کے لیے کام کیا ہے یہاں تک کہ یہ اب آٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسرائیل بائی پاس سڑکوں اور مقامی جگہوں پر ان کے کنٹرول کے علاوہ، کسی بھی مزاحمتی منصوبے کو ختم کرنے کے لیے آباد کاروں کے ذریعے نقل مکانی کا منصوبہ قائم کر رہا ہے، جیسا کہ دیہی علاقوں سے تقریباً 2000 فلسطینیوں اور مغرب کنارے کے دوردراز علاقے سے بدوؤں  کو بے گھر  کیا گیا۔

اس بارے میں فلسطینی محقق اور اسرائیلی امور کے ماہر، صلاح العودہ کا خیال ہے کہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن سکیورٹی کی صورت حال کا نتیجہ ہے جس کا قابض حکام کو غزہ کی پٹی، جنوبی لبنان، اور عام علاقے  میں سامنا ہے۔

مزید برآں، "تشدد کی کیفیت، مسلسل جھڑپوں، سکیورٹی کی خراب صورت حال نے تمام جگہوں پر فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کو بڑھا دیا ہے۔”

الخلیج آن لائن سے اپنی گفتگو کے دوران، انہوں نے وضاحت کی، "یہ اضافہ، جو تقریباً دو دہائیوں میں سب سے بڑا ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ حالیہ برسوں میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر قبضے کی تمام حکمت عملیاں ناکام ہو چکی ہیں۔

العودہ نے یہ بھی بتایا کہ مغربی کنارہ "قبضے کا نرم ٹارگٹ بن چکا ہے، اور فوج اور سیکورٹی اداروں کے سربراہان نے ہمیشہ مغربی کنارے کی صورت حال کی سنگینی کے بارے میں بات کی ہے، اور یہاں تک کہ پرامن دور میں بھی۔

فلسطینی محقق بتاتے ہیں کہ مغربی کنارے میں آباد کاروں اور قابض فوج کی طرف سے جاری بدامنی اور مسلسل جارحیت کی وجہ سے کسی بھی وقت دھماکہ ہونے کا اندیشہ تھا، اس لیے قابض مغربی کنارے میں دھماکہ ہونے سے پہلے ہی اس سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔”

 

مختصر لنک:

کاپی