پنج شنبه 12/دسامبر/2024

جنین میں فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی، نابلس میں آنسو گیس

پیر 23-ستمبر-2024

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اتوار کی شب جنین شہر کے مشرق میں واقع گاؤں عربونہ پر اسرائیلی فوج کے دھاوے کے دوران پیش آیا۔

قابض اسرائیلی فوج اتوار کی شام کئی فوجی گاڑیوں کے ساتھ عربونہ گاؤں میں داخل ہو گئی تھی۔ اس کے بعد فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

ادھر اتوار کی شام مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے کفر قلیل میں اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اس کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہری دم گھٹنے کا شکار ہو گئے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج کی گاڑیوں نے قصبے میں داخل ہو کر چھاپے مارے۔ اس دوران میں مقامی آبادی کے ساتھ تصادم ہوا اور دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی