شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں مزید 52 شہید، 90 زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

اونروا: غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں 10 ہزار سے زائد خواتین شہید

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ خواتین کے خلاف جنگ کے طور پر جاری ہے"۔انہوں نے مزید کہا کہ جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 10000 سے زائد خواتین شہید اور 19000 خواتین زخمی ہو چکی ہیں۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت جاری، مزید 26 شہری شہید

غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے ہیں جن میں 26 شہری شہید اور 51 زخمی ہیں جنہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی عدالت کا اپنی آزادی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پرانتباہ

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اپنی آزادی کو نقصان پہنچانے،دھمکانے اپنے عہدیداروں کو متاثر کرنے کی کوششوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

عراق میں اسلامی مزاحمت کی صیہونی قابض ریاست کے 3 ٹھکانوں پر بمباری

عراق میں اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج اور کل صبح کے وقت صیہونی قابض ریاست کے تین اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں اذیتوں سے 18 فلسطینی شہید

فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ کے بعد اسرائیلی زندانوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں پر تشدد، طبی جرائم اور فاقے مسلط کرنےکی پالیسی کے نتیجے میں اسرائیلی قابض دشمن کی جیلوں اور کیمپوں میں قید 18 قیدیوں کو شہید کیا گیا۔

غزہ پر جارحیت روکنے کے مذاکرات کے لیے وفد جلد قاہرہ جائے گا:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ الشیخ محمد عبدالرحمن آل ثانی اور مصری وزیر انٹیلی جنس میجر جنرل عباس کامل کے ساتھ فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مذاکرات مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

رواں سال میں قابض فوج کے قبضے میں شہداء کی لاشوں کی تعداد 58 ہو گئی

رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی قابض حکام کے زیر حراست شہداء کی تعداد 58 ہو گئی ہے جن میں سے 10 گزشتہ اپریل میں شہید ہوگئے تھے جن میں ایک ترک سیاح بھی شامل تھا۔

اسرائیلی فوج نےشہید اور زخمی سمیت غزہ کے 64 فلسطینی رہا کردیے

جمعرات کی صبح اسرائیلی قابض حکام نے غزہ کی پٹی سے اغوا کیے گئے64 قیدیوں کو رہا کیا جن میں ایک شہید اور ایک زخمی بھی شامل ہے۔غزہ کی پٹی میں کراسنگ اور بارڈرز کی جنرل اتھارٹی برائے تعلقات عامہ اور میڈیا نے کہا کہ ان میں شہید اسماعیل عبدالباری خضر کا جسد خاکی بھی شامل ہے۔

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں شہداء کی تعداد 34596 ہوگئی

غزہ میں وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34596 ہو گئی ہے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔