شنبه 07/دسامبر/2024

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں شہداء کی تعداد 34596 ہوگئی

جمعہ 3-مئی-2024

غزہمیں وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر کو اسرائیلی جارحیتکے آغاز کے بعد سے غزہ  کی پٹی میں شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد 34596 ہو گئی ہے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین پرمشتمل ہے۔

وزارتصحت نے اپنے یومیہ بیان میں مزید کہا کہ ’’جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ میں زخمیوںکی تعداد 77816 ہو گئی ہے، جب کہ ہزاروںمتاثرین اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔‘‘

بیانمیں مزید کہا گیا ہے کہ قابض افواج نے "گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹیمیں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 28 شہری شہید اور 51 دیگرزخمی ہوئے۔”

بانمیں وضاحت کی گئی ہے کہ متعدد شہید اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیںاور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی