پنج شنبه 12/دسامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں مزید 52 شہید، 90 زخمی

پیر 6-مئی-2024

اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 5 خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 شہید اور 90 زخمی ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں 34735 شہید اور 78108 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی