سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ پر جارحیت روکنے کے مذاکرات کے لیے وفد جلد قاہرہ جائے گا:ھنیہ

جمعہ 3-مئی-2024

اسلامیتحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قطری وزیر اعظم اوروزیر خارجہ الشیخ محمد عبدالرحمن آل ثانی اور مصری وزیر انٹیلی جنس میجر جنرلعباس کامل کے ساتھ فلسطینی عوام کے خلاف جاریاسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مذاکرات مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔

اسماعیلہنیہ نے قطری وزیر اعظم سے فون پر بات کی اور ان سے ہمارے فلسطینی عوام کے خلافجارحیت کو روکنے کے حوالے سے مذاکرات میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوںنے ثالثی میں قطر کے کردار کو سراہا اور جنگ بندی کی تجویز کا مطالعہ کرنے میں حماسکے مثبت جذبات کا اظہار کیا۔

دونوںفریقوں نے جاری بات چیت کو اس مقصد کے ساتھ مکمل کرنے پر اتفاق کیا کہ قطر اور مصرکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کو اس طرح سے پختہ کیا جائے جس سے ہمارے عوام کےمطالبات پورے ہوں اور ان کے خلاف جارحیت کو روکا جاسکے۔

ہنیہنے مصری وزیر انٹیلی جنس کو بھی ٹیلی فون کیا۔ انہوں نے مصر کی طرف سے ادا کیے گئےکردار کو سراہتے ہوئے جنگ بندی کی تجویز کا مطالعہ کرنے میں حماس کے مثبت جذبے کااظہار کیا۔

اسماعیلھنیہ نے وزیرانٹیلی جنس عباس کامل کو بتایا کہ ان کی جماعت کا مذاکراتی وفد جلد ازجلد مصر آئے گا تاکہ جاری بات چیت کو ایک ایسے معاہدے کی تکمیل کے لیے بنایا جائےجو ہمارے عوام کے مطالبات کو پورا کرے اور جارحیت کو روکنے کے لیے موثر بات چیتکرے۔

مختصر لنک:

کاپی