دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

رفح کراسنگ کی بندس سے سیکڑوں زخمی فلسطینی شہید ہوگئے

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نےایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوج کے رفح پر حملے اور رفح کراسنگ کی بندش کے 72 دنوں میں شدید زخمی 292 فلسطینی بیرون ملک علاج سے محروم ہونے کے بعد شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ کی 90 آبادی ایسی جگہوں پر بے گھر ہےجہاں کوئی سہولت نہیں

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) نے کہا ہے کہ "گذشتہ اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی کی 90 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور ان میں سے زیادہ تر بچے ہیں۔"

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت میں مزید 81 فلسطینی شہید، 200 زخمی

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 198 زخمی ہوگئے۔

سلامتی کونسل اسرائیل کو غزہ میں جنگی جرائم سے روکے:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک پابند قرار داد لانی چاہیے اور اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم روکنے کے لیے مجبور کرنا چاہیے۔

غزہ میں مزاحمت کی حمایت کا محاذ گرم رہے گا: حسن نصراللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں مزاحمتی محاذ کی حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت جاری رہے گی۔

ایمنسٹی کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ اورپیشہ وارانہ اصولوں کا مذاق ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےانسانی حقوق کی عالمی تنظیم’ہیومن رائٹس واچ‘ سے اپنی تازہ ترین رپورٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں حماس پر جنگی جرائم کا بھونڈا الزام عاید کیا گیا ہے۔ حماس نے اس رپورٹ کے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ غیرپیشہ ورانہ اور ناقابل اعتباررپورٹ ہے۔ یہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے جس میں صریحاً قابض ریاست کی حمایت میں متعصب برتا گیا ہے‘‘۔

نصیرات کیمپ پر اسرائیلی فوج نے 8 ٹن بارود برسایا:امریکی اخبار

امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" نے انکشاف کیا ہے کہ "اسرائیل" نے چند روز قبل غزہ کے جنوبی علاقے المواصی پر بمباری میں 8 ٹن بم استعمال کیے تھے۔

بدنام زمانہ صہیونی عقوبت خانے میں 1500 شہداء کےجسد خاکی کا انکشاف

اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے جنوب میں واقع بدنام زمانہ عقوبت خانے’سدی تیمان‘میں 1500 فلسطینی شہداء کی لاشیں موجود ہیں۔ ان میں سے بیشتر فلسطینیوں کو اس حراستی مرکز اور دوسرے مراکز میں تشدد کرکے شہید کیا گیا ہے۔

خان یونس اور نصیرات میں تازہ قتل عام، مزید 53 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مرکز میں واقع مواصی اور نصیرات کیمپ میں منگل کے روز صیہونی قابض افواج کے ہاتھوں قتل عام میں 53 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

سات اکتوبرکے بعد مغربی کنارے کے 9670 فلسطینی گرفتار

فلسطینی اسیران کے امور پر نظر رکھنےوالے ادارے’کلب برائے اسیران‘ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں گرفتاریوں کے واقعات میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی قابض فوج چوکیوں سے گذرنے والےفلسطینیوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ گھروں میں گھس کر لوگوں کو پکڑنے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کررہی ہے۔