یکشنبه 01/دسامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت میں مزید 81 فلسطینی شہید، 200 زخمی

جمعرات 18-جولائی-2024

فلسطین کی وزارت صحت نےاعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیےجن میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 198 زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت نے کہا کہ بہتسے زخمی اور شہداء اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

وزارت صحت کے مطابقگذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 38794 شہید اور 89364زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی