سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں مزاحمت کی حمایت کا محاذ گرم رہے گا: حسن نصراللہ

جمعرات 18-جولائی-2024

لبنانی مزاحمتی تنظیم ’حزباللہ‘ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں مزاحمتی محاذکی حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت جاریرہے گی۔

انہوں نے بدھ کے روز ایک ٹیلی ویژن خطاب میں اس بات پر زور دیاکہ فلسطینی مزاحمت نے 7 اکتوبر 2023 کو جو کچھ کیا وہ اس کا مکمل حق تھا۔ لبنانیمزاحمت فلسطین، غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور ہمارے دوسرے علاقوں کی حمایت جاریرکھے گی۔

نصراللہ نے کہا کہ اسرائیلیقابض ریاست 10 ماہ کی لڑائی کے بعد بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہے اور غزہمیں شہریوں کے خلاف گھناؤنا قتل عام کرکے اپنی ناکامی کو چھپا رہی ہے۔

انہوں نے اسرائیلی قابضفوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "جنگ کے خطرے نے ہمیں 10 ماہ قبل خوفزدہ نہیںکیا تھا۔ تب اسرائیل آج کی طرح لیڈروں، فوجیوں اور گاڑیوں کی کمی کا شکار نہیں تھا۔ہم واضح کرتے ہیں کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت روکے جانے تک ہماری مزاحمت جاری رہےگی۔

مختصر لنک:

کاپی