دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ میں جولائی کے دوران 17 اسکولوں پراسرائیلی فوج کی بمباری

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے "غزہ میں اسکولوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے شروع کیے جانے والے حملوں پر صدمے کا اظہار کیا ہے جہاں سکولوں میں پناہ لینے والے بے گھر فلسطینیوں کو شہید کیا گیا"۔

ترکیہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں شامل

ترکیہ نے جنوبی افریقہ کی طرف سے قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر کردہ نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

غزہ میں نسل کشی جاری، مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے شہید، 66 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید اور 66 زخمی ہو گئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت میں اب تک 10 ہزار سے زائد طلباء شہید ہو چکے

فلسطینی وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر 7 اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک تقریباً 10043 طلباء شہید اور 16423 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کی آبادی تباہ کن جنگ کے باعث وبائی امراض کا شکار ہونے لگی:بوریل

یورپی یونین نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح گورنری میں اسرائیل کی جانب سے انفراسٹرکچر کی مسلسل تباہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غزہ میں ادویات کی بندش سے روزانہ اموات میں اضافہ: یورو میڈ

انسانی حقوق گروپ ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ من مانی محاصرے کے نتیجے میں علاقے میں ادویات کی قلت اور علاج کی سہولیات کے فقدان کے باعث روزانہ کئی اموات ریکارڈ کی جاتی ہیں۔ ہسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں اور مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی ممکن جس کے باعث ان کی جانیں بچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو رہی ہیں۔

فلسطینیوں کے خلاف ٹارچر اور جنسی تشدد جنگی جرائم ہیں: ایمنسٹی

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بار پھر اسرائیلی زندانوں میں قید کیے گئے فلسطینیوں پر تشدد اور ان کے خلاف جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔

غزہ: اسرائیلی فوج کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید

غزہ میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پولیس نے غزہ سٹی کی مرکزی گورنری میں اپنے پانچ اہلکاروں کی اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے میں شہادت کا اعلان کیا ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کو ایک گاڑی پر بمباری کرکے شہید کیا گیا۔ انہیں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ شہریوں کو خدمات فراہم کرنے میں اپنی پولیس ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

غزہ میں کشت وخون جاری، مزید 40 فلسطینی شہید، 71 زخمی

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی جرائم اور قتل عام جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن میں مزید 40 فلسطینی شہید اور 71 زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے اعضا چرانے کے بعد 84 شہداء کے جسد خاکی واپس کر دیے

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے قبرستانوں سے چرائے گئے درجنوں شہداء کے جسد خاکی واپس کردیے۔