سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ: اسرائیلی فوج کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید

منگل 6-اگست-2024

غزہ میں جنرلڈائریکٹوریٹ آف پولیس نے غزہ سٹی کی مرکزی گورنری میں اپنے پانچ اہلکاروں کی اسرائیلیفوج کے وحشیانہ حملے میں شہادت کا اعلان کیا ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کو ایک گاڑی پربمباری کرکے شہید کیا گیا۔ انہیں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ شہریوں کو خدمات فراہمکرنے میں اپنی پولیس ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

 

پولیس ڈائریکٹوریٹنے کل سوموار کو ایک بیان پریس بیان میں کہا کہ "اسرائیلی قابض پولیس فورس کےارکان کو براہ راست نشانہ بنانا غزہ کی پٹی میں اندرونی محاذ پر حملہ کرنے اورافراتفری پھیلانے کی کوششوں کا حصہ ہے”۔

 

اپنے بیان میںغزہ پولیس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قابض ریاست پر دباؤ ڈالے تاکہوہ پولیس افسران کو براہ راست اور بار بار نشانہ بنانے سے باز آئے۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ پولیس افسران کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے قانون کیصریح خلاف ورزی ہے۔

 

سات اکتوبرسے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کیپٹی کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے۔

 

اقوام متحدہ کےاعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 39623 فلسطینیشہید، 91469 زخمی ہوئے جب کہ غزہ کی پٹی کی 90 فی صد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی