غزہ کی پٹی پر اسرائیلیجنگی جرائم اور قتل عام جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابضنے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن میں مزید 40 فلسطینی شہیداور 71 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارتصحت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں کہا کہ گذشتہ اکتوبرکی سات تاریخ سےاب تک جارحیتمیں 39623 شہید اور 91469 زخمی ہوئے ہیں۔
اس نے کہا کہملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی اور شہداء کی لاشیں مجود ہیں مگر ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیںپہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔