شنبه 07/دسامبر/2024

غزہ میں نسل کشی جاری، مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے شہید، 66 زخمی

منگل 6-اگست-2024

فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید اور 66 زخمی ہو گئے۔ شہداء اور زخمیوںمیں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 

وزارت صحت نے اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 39653 فلسطینی شہید اور 91535زخمی ہو چکے ہیں۔ اس نے کہا کہملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی اور شہداء کی لاشیں مجود ہیں مگر ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیںپہنچ سکتا۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہو چکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہو چکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجےمیں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

 

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی