یکشنبه 01/دسامبر/2024

غزہ میں جولائی کے دوران 17 اسکولوں پراسرائیلی فوج کی بمباری

بدھ 7-اگست-2024

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے "غزہ میں سکولوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے شروع کیے جانے والے حملوں پر صدمے کا اظہار کیا ہے جہاں سکولوں میں پناہ لینے والے بے گھر فلسطینیوں کو شہید کیا گیا”۔

کمیشن نے ایک بیانمیں کہا کہ "صرف پچھلے مہینے کم از کم 17 سکولوں پر بمباری کی گئی۔ اسبمباری میں  بچوں اور خواتین سمیت کم سے کم163 فلسطینی شہید ہوئے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "گذشتہ آٹھ دنوں کے دوران کم از کم سات سکولوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میںسے تمام بے گھر افراد کی رہائش تھی، جب کہ خدیجہ سکول کو ایک ہی وقت میں پناہگاہ اور فیلڈ اسپتال کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا”۔

 

سات  اکتوبر 2023 سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کیپٹی کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھی ہوئی ہے۔

 

اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق غزہ پر قابضفوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 39653 شہید، 91535 زخمی ہوئے اور پٹی کی نوےفی صد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی