یکشنبه 11/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

حماس کا اقوام متحدہ سے غزہ میں فوری جنگ بندی کرانے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے خطرہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔

اسکول پر بمباری اسرائیلی جنگی جرم،بین الاقوامی قوانین کی توہین: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ شہر کے جنوب میں الزیتون پرائمری اسکول پر بمباری قتل عام جس میں 13 بچوں اور 6 خواتین سمیت 21بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے "جنگی جرم" ہے جسے امریکی مدد سے کیا گیا ہے۔

حماس کا حزب اللہ سے کمانڈر عقیل کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے فوجی کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت "القدس کے راستے پر تقدیر اور منزل اتحاد کی راہ میں ایک نئی قربانی ہے"۔

القسام کےمکانوں میں چھپے صہیونی فوجیوں اور گاڑیوں پرمہلک حملے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں قابض صہیونی کی دو گاڑیوں اور ایک گھر میں چھپےفوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

حماس کی بیروت کے جنوبی علاقے پر صیہونی جارحیت کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر صیہونی دشمن فوج کے طیاروں کی جانب سے ایک گنجان آباد رہائشی علاقے پر وحشیانہ اور دہشت گردانہ جارحیت کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی سے عوامی غیض وغصب میں اضافہ ہو گا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض صیہونی فوج کی طرف سے جنین کے مغرب میں واقع قصبے قباطیہ میں فلسطینی شہریوں کو شہید کیے جانے کے بعد ان کی لاشوں کو چھتوں سے نیچے گرانے بلڈوزروں کی مدد سے انہیں گھیسٹنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس جنگ بندی مذاکرات میں سنجیدہ ہے:حسام بدران

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ ان کی جماعت امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے اس بیان کو مسترد کرتی ہے کیونکہ جماعت کو پوری طرح معلوم ہے کہ قابض حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاہو رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

حماس کا فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تسلط کےخاتمے کی قرارداد کا خیرمقدم

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے اس قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے جس میں غاصب اسرائیلی ریاست سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنا غیر قانونی تسلط ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

لبنان کے خلاف جارحیت مزاحمت کے حوصلے پست نہیں کرسکتا:الرشق

اسلامی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رُکن عزت الرشق نے برادر لبنانی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کی تجدید اور تسلسل اور ریڈیو مواصلاتی آلات میں دھماکوں سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں کے مظلوم فلسطینیوں کےخلاف جاری صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کے تسلسل میں لبنان میں نہتے شہریوں کو مواصلاتی آلات میں تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا۔

حماس کی عرب میڈیا میں مشعل کے انٹرویو کوتوڑمروڑ کرپیش کرنے کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نےعرب ممالک کے ذرائع ابلاغ میں جماعت کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل کے امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کو دیے گئے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔