چهارشنبه 04/دسامبر/2024

شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی سے عوامی غیض وغصب میں اضافہ ہو گا:حماس

جمعہ 20-ستمبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے قابض صیہونی فوج کی طرف سے جنین کے مغرب میں واقع قصبے قباطیہ میںفلسطینی شہریوں کو شہید کیے جانے کے بعد ان کی لاشوں کو چھتوں سے نیچے گرانےبلڈوزروں کی مدد سے انہیں گھیسٹنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

حماس کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء کے جسد خاکی کو گھیسٹنا اور ان کی بے حرمتیکرناتمام آسمانی مذاہب کی تعلمیات اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ قابضدشمن کی طرف سے امریکی اور مغربی مدد سے جس بے رحمی کے ساتھ قیدیوں کی لاشوں کوسڑکوں پر گھسیٹا گیا اور ان کی بے حرمتی کی گئی اس پر فلسطینی قوم کے غیض وغضب اوردشمن کے خلاف مزاحمت کے عزم میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

مرکزاطلاعات فلسطینکی جانب سے موصول ہونے والےایک پریس بیان میں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شہداء کیلاشوں کو مسخ کرنا اور ان سے بدسلوکی کرنا ایک گھناؤنا جرم ہے جس کی تمام ممالکاور بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو سخت مذمت کرنی چاہیے۔

 

حماس نے نشاندہیکی کہ غزہ اور مغربی کنارے میں ہونے والے یہ ہولناک جرائم تمام بین الاقوامی انسانیاور قانونی معیارات کی صریح خلاف ورزی کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

خیال رہے کہ کلجمعرات کو قباطیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہیدہونے والے ساتفلسطینی نوجوانوں کی لاشیں سڑکوں پر گھسیٹی گئیں اور جنگی جرائم کا ارتکاب کرتےہوئے انہیں بلڈوزروں کے ذریعے روندا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی