دوشنبه 02/دسامبر/2024

حماس کا حزب اللہ سے کمانڈر عقیل کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

ہفتہ 21-ستمبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے فوجی کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت "القدسکے راستے پر تقدیر اور منزل اتحاد کی راہ میں ایک نئی قربانی ہے”۔

 

ہفتے کے روز ایکپریس بیان میں حماس نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے رہ نما ابراہیم عقیل اورلبنان میں "اسلامی مزاحمت” کے شہداء کی شہادت پر سوگ کا اظہار کیا، جو گذشتہروز بیروت کے "جنوبی الضاحیہ ” پر قابض فوج کے طیاروں کی بمباری میںمارے گئے تھے۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ "عظیم رہ نما الحاج ابراہیم عقیل کی القدس کے راستے میں شہادت اورلبنانمیں اسلامی مزاحمت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کی حمایت میں شانہبشانہ لڑی جانے والی بہادرانہ جنگ کی حمایت اور مزاحمت کے محور میں اپنی جانوں کنذرانہ پیش کیا ہے”۔

 

حماس نے مزید کہاکہ”ہم سب کو خدا کے وعدے اور وحشیانہ قابض صہیونی دشمن پر فتح پر یقین اور بھروسہ ہے۔ فلسطین، لبناناور خطے کی سلامتی اور استحکام ہماری منزل ہے‘‘۔

 

حماس نے حزب اللہاور لبنانی عوام کے حوالے سے اپنی مخلصانہ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ عظیم رہ نماابراہیم عقیل جنوبی مضافاتی علاقے میں فاشسٹ قابض طیاروں کے ذریعے کیے گئے ایکبزدلانہ قتل می رہ نماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی