چهارشنبه 04/دسامبر/2024

القسام کےمکانوں میں چھپے صہیونی فوجیوں اور گاڑیوں پرمہلک حملے

ہفتہ 21-ستمبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں قابضصہیونی کی دو گاڑیوں اور ایک گھر میں چھپےفوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجےمیں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

 

بریگیڈز نے ایکفوجی رپورٹ میں کہا ہے انہوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں مشرقی”جارج” جنکشن کے قریب ایک صہیونی "D9″ فوجی بلڈوزر کو "الیاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔

 

غزہ کی پٹی کےجنوب میں رفح شہر کے التنور محلے کے مشرق میں ایک صہیونی "مرکاوہ” ٹینککو بھی "الیاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا گیا۔

 

قسام مجاہدین نےرفح شہر میں التاور محلے کے مشرق میں ایک گھر کے اندر بوبی ٹریپ کے ذریعے اینٹیفورٹیفائیڈ ٹی بی جی شیل اور ایک اینٹی پرسنل شیل سےفوجیوں کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ قابض فوج کو اس حملےکے بعد پر وہاں سے زخمیوں اور ہلاک فوجیوں کو ہیلیکاپٹروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن کرتے دیکھا گیا۔

 

القسام مجاھدیننےکہا کہ اس کے مجاہدین غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں التنور محلے کےمشرق میں گھسنے والی دشمن افواج کے ساتھ شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی