پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی جارحیت

جنوبی لبنان کےالنبطیہ شہرمیں اسرائیلی بمباری میں 10 افراد شہید

لبنان میں وزارت صحت نے ہفتے کی صبح بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی شہر النبطیہ میں ایک رہائشی عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔جس کے نتیجے میں دس افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

جنوبی لبنان میں ایک گاڑی پر اسرائیلی بمباری میں دو افراد شہید

منگل کی سہ پہر جنوبی لبنان میں ایک گاڑی پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے۔

حزب اللہ کا الجلیل میں اسرائیلی جاسوسی اڈے پر حملہ، کئی آلات تباہ

لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ بالائی الجلیل میں نصب اسرائیلی فوج کے جاسوسی آلات پر نئے میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے جاسوسی آلات تباہ ہوگئے۔

قیدیوں پرمامور اہلکاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی قیدی ہلاک، دو زخمی

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘عزالدین القسام بریگیڈزکے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی حفاظت پرمامور دو فوجیوں نے ایک اسرائیلی قیدی کو قتل اور دو خواتین کو شدید زخمی کردیا۔ زخمی خواتین کی جان بچانے کی کوشش جاری ہے۔

یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کرنے والے نوجوان کو شہید کر دیا گیا

اسرائیلی فوج نے کئی گھنٹے کے تعاقب کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مزاحمت کار طارق داؤد کو سوموار کی شام گولی مار کر شہید کر دیا۔

حزب اللہ کی نہاریا میں میزائلوں کی بارش، الجلیل میں آگ بھڑک اٹھی

لبنان کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان پر قابض اسرائیلی فوج کے حملوں کے جواب میں الجلیل کے ساحلی شہر نہاریہ اور دیگر اسرائیلی بستیوں پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں چار شہری شہید

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع شہر مفیدون پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں چار افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔

جنین میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں متعدد افراد شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین اور پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کی جاری جارحیت کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں ایک شہری شہید

جنوبی لبنان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع مرجعیون کے قصبے حولہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک شہری شہید ہو گیا۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید، پانچ زخمی

لبنان کی وزارت صحت نے آج اتوار کو اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے دیر سریان پر کل رات اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔