سه شنبه 03/دسامبر/2024

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں چار شہری شہید

منگل 6-اگست-2024

لبنان کی وزارتصحت نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع شہر مفیدون پر اسرائیلی جنگی طیاروں کےحملے میں چار افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقامی میڈیا نےبتایا کہ بمباری میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بڑا نقصان ہوا اور اسےآگ لگ گئی۔

 

جنوبی لبنان کےکئی قصبوں پر پیر کی شام اور منگل کو علی الصبح اسرائیلی قابض فوج  کی تازہ بمباری میں تین لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

 

طبی ذرائع نےجنوبی لبنان کے قصبے میس الجبل پر اسرائیلی بمباری میں تین افراد کی شہادت کی تصدیقکی ہے،ان میں سے ایک اسلامی "الرسالہ اسکاؤٹس” کا پیرامیڈک کارکن بھیشامل تھا۔

 

قابض فوج کے توپخانے اور فاسفورس گولوں کی بمباری سے میس الجبل، حولا، طلوسہ، بنی حیان، کفر حماماور الوازنی کے قصبوں کو نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی