جمعه 06/دسامبر/2024

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں ایک شہری شہید

پیر 5-اگست-2024

جنوبی لبنان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع مرجعیون کے قصبے حولہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک شہری شہید ہو گیا۔

 

لبنانی وزارت صحتکے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "دشمن کے فضائیحملے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی، جبکہ ایمبولینس ٹیمیں متاثرہ عمارتکا ملبہ ہٹانے میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں”۔

 

آٹھ اکتوبر 2023ءکے بعد سے لبنان میں لبنانی اور فلسطینی تنظمیں، خاص طور پر حزب اللہ کی اسرائیلیریاست کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میںحزب اللہ کے کئی سینئر کمانڈروں سمیت سیکڑوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی