سه شنبه 03/دسامبر/2024

جنین میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں متعدد افراد شدید زخمی

منگل 6-اگست-2024

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر جنین اور پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کی جاریجارحیت کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

 

جینین ہسپتال کےڈائریکٹر وسام بکر نے بتایا کہ براہ راست کی گئی فائرنگ سے چار فلسطینی زخمیہوئے ہیں جنہیں ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کے سینے میں گولی لگی اوراس کی حالت تشویشناک ہے۔

 

ہمارے نامہ نگارنے بتایا کہ قابض فورسز نے جنین شہر اور اس کے کیمپ میں ایک فوجی بلڈوزرسمیت کمکبھیجی اور شہر اور کیمپ کے مضافات میں انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا شروع کر دیا۔ اسدوران جاسوس طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری رہا۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ قابض فورسز کی جانب سے بجلی کے ٹرانسفارمرز کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں شہراور کیمپ کے بڑے علاقوں میں بجلی کی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔

 

قابض فوج نے سوموارکی شام جنین شہر پر دھاوا بولا اور گلف ایکسچینج کی دکان پر چھاپہ مارا۔ اس کےمالک ہانی ابو مویس کو حراست میں لیا جس کےبعد اسے رہا کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی