سه شنبه 03/دسامبر/2024

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید، پانچ زخمی

اتوار 4-اگست-2024

لبنانکی وزارت صحت نے آج اتوار کو اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے دیر سریان پر کلرات اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

 

 

لبنانیوزارت صحت کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے وضاحت کی ہے کہ گذشتہ روز دیرسریان قصبے پر اسرائیلی جارحیت سے شروع کیے گئے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھکر دو ہو گئی جب نبطیہ ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ زخمی ہونے والا ایک ساٹھسالہ شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

رات کے وقت اسرائیلی جنگی طیاروں نے ضلع نطبیہ کے علاقے محمودیہ کے مضافات کونشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا، جس سےاملاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی