اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘عزالدین القسام بریگیڈزکے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قیدیوںکی حفاظت پرمامور دو فوجیوں نے ایک اسرائیلی قیدی کو قتل اور دو خواتین کو شدیدزخمی کردیا۔ زخمی خواتین کی جان بچانے کی کوشش جاری ہے۔
ابوعبیدہ نےاسرائیلیحکومت کو ان قیدیوں کے قتل اوراس کے نتیجےمیں قیدیوں کی زندگیوں پراثرانداز ہونے والے رد عمل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔اس حملے کیتفصیلات جاننے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
غزہ کی پٹی میں گذشتہ ہفتے کی صبح کے وقت حالیہ ہفتوںکے سب سے بڑے قتل عام میں قابض اسرائیلی فوج نے الدرج محلے میں واقع "التابعین” اسکول پر فضائی حملہ کیا،جس میں 100 سے زائد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس حملے میں درجنوں فلسطینیلاپتا ہیں۔ فلسطنیوں کو نماز فجر کی ادائی کےدوران نشانہ بنایا گیا۔