چهارشنبه 30/آوریل/2025

اجتماعی قتل عام

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں شہداء کی تعداد 34596 ہوگئی

غزہ میں وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34596 ہو گئی ہے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

غزہ میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے10 ہزار فلسطینی لاپتہ

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے اندازہ لگایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے لے کر آج تک تباہ شدہ سینکڑوں عمارتوں کے ملبے تلے دس ہزار سے زائد لاپتہ افراد دبے ہوئے ہیں۔امدادی کارکن ان کی لاشیں نکالنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری، مزید 47 فلسطینی شہید، 61 زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5 مزید قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 شہری شہید اور 61 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی قابض فوج کی غزہ میں بربریت66 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں موجود خاندانوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج 7 اجتماعی قتل عام کئے جس کے نتیجے میں مزید 66 شہری شہید اور 138 زخمی ہوگئے۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت،مزید 32 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 شہری شہید اور 69 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

غزہ کی پٹی میں گرمی کی غیر معمولی لہر،دو بچے شہید

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے جمعہ کے روز انکشاف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ دنوں گرمی کی لہر کے باعث کم از کم دو بچوں کی موت کی اطلاعات ہیں۔ .

غزہ میں ایک اور صحافی شہید، شہید صحافیوں کی تعداد 141 ہوگئی

کل جمعرات کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں صحافی محمد بسام الجمل کی شہادت کے بعد غزہ میں گذشتہ سات اکتوبر کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔

رفح میں11 لاکھ فلسطینی شہری موجود ہیں: سرکاری اعدادو شمار

فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ 22 اپریل تک رفح گورنری میں مقیم شہریوں کی تعداد کا تخمینہ 1.1 ملین افراد ہے، جو 63.1 مربع کلومیٹر کے رقبے میں رہتے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں مزید 79 فلسطینی شہید ،86 زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کا 6مقامات پر قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کا غزہ کے ہسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے منگل کو کہا ہے کہ وہ "غزہ کی پٹی میں ناصر اور الشفا میڈیکل کمپلیکس کی تباہی سے خوفزدہ ہیں۔ وہاں اجتماعی قبروں کی موجودگی کی اطلاعات پرانہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ وہ ان اجتماعی قبروں کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔