اقوام متحدہ کی ریلیفاینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرلفلپ لازارینی نے جمعہ کے روز انکشاف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ دنوں گرمی کی لہرکے باعث کم از کم دو بچوں کی موت کی اطلاعات ہیں۔ .
لازارینی نے کہاکہ "غزہ حالیہ دنوں میں گرمی کی ایک غیر معمولی لہر سے گذرا ہے، جس نے زندگیکے غیر انسانی حالات کو مزید بڑھا دیا ہے”۔
ہمیں اطلاعاتموصول ہوئیں کہ گرمی کی وجہ سے کم از کم دو بچے ہلاک ہو گئے۔
7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کیپٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس کے طیاروں نے ہسپتالوں، عمارتوں،ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کی ہے اور انہیں ان کے رہائشیوں کےسروں کے اوپر سے تباہ کردیا ہے۔ قابض ریاست نےغزہ کی پٹی کے عوام کا مکمل محاصرہکرتے ہوئے انہیں پانی، خوراک، ادویات اور ایندھن جیسی بنیادی ضروریات سے محرومکردیا ہے۔
اقوام متحدہ کےاعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 34356 شہیداور 77368 افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ پٹی کی آبادی سے تقریباً 1.7 ملین افرادبے گھر ہوئے۔