قابض اسرائیلیفوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کا 6مقامات پر قتل عام کیاجس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
غزہ میں فلسطینیوزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 قتل عام کیے،جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ اس موقعے پر 79 فلسطینیوں کیشہادت اور 86 کے زخمی ہونےکی تصدیق کی۔
وزارت صحت نے مزیدکہا کہ متعدد زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس طرح گذشتہاکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 34 ہزار 262 شہید اور 77 ہزار229 زخمی ہوئے ہیں۔