چهارشنبه 04/دسامبر/2024

اسرائیلی قابض فوج کی غزہ میں بربریت66 فلسطینی شہید

پیر 29-اپریل-2024

فلسطین کے علاقے غزہمیں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں موجود خاندانوں کے خلاف اسرائیلی قابضفوج 7 اجتماعی قتل عام کئے جس کے نتیجے میں مزید 66 شہری شہید اور 138 زخمی ہوگئے۔

سات اکتوبر سےغزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شہادتوں کی تعداد 34،454 تک پہنچ گئی جبکہ 77،575 زخمی ہوئے ہیں۔

متعدد زخمی اورشہداء ابھی بھی ملبے کے نیچے ہیں اور سڑکوں پر ، ایمبولینس اور سول ڈیفنس عملہ انتک نہیں پہنچ سکتا۔

7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پرمسلط صہیونی جارحیت کے نتیجے میں سوا لاکھ فلسطینی شہید، زخمی اور لاپتا ہوئے ہیںجب کہ غزہ کی 70 فی صد آبادیبے گھر ہوچکی ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت سے غزہ میں جاری نسل کشی اورقتل عام کے باعث گنجان آباد علاقے میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی