جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین

یورپی حکام اسرائیل پر مقدمہ چلانے کے لیے جنوبی افریقہ کی حمایت کردی

​دو یورپی حکام نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت میں "نسل کشی کی کارروائیوں" کے ارتکاب میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے بارے میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی شکایت کی حمایت کی ہے۔​

حماس ایک سوچ کا نام، اسے مارا نہیں جا سکتا، مستقل جنگ بندی کی جائے

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہےکہ حماس تحریک "صرف افراد کا گروہ نہیں ہے، بلکہ ایک خیال اور نظریہ ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا"۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے دفاع کی حد سے تجاوز کیا ہے اور اسے غزہ پر دوبارہ قبضے کا نہیں سوچنا چاہیے۔

یورپی عہدیدار کے الزامات قتل عام کے اسرائیلی جرائم چھپانے کی کوشش

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کی جانب سے قابض اسرائیل کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم کرتے ہوئے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس ہسپتالوں اور شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

اسرائیلی حکام آباد کاروں کے خلاف کارروائی کریں: یورپی یونین

بدھ کی شام یورپی یونین نے اسرائیلی قابض حکام سے شدت پسند آباد کاروں کے خلاف کارروائی کرنے، غیر قانونی بستیوں کو ختم کرنے اور مقبوضہ فلسطینی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یورو میڈ کا قابض اسرائیل کو سزا دینے کا مطالبہ کیا

انسانی حقوق کی تنظیم یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے فلسطین کے ساتھ تعلقات کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں یورپی فنڈز سے چلنے والے منصوبوں کے حوالے سے جنگ چھیڑ رہا ہے۔ انہیں تباہ کر کے انہیں محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یورپی یونین سے اسرائیلی سپائی ویئر پر پابندی لگانے کا مطالبہ

یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اسرائیل کی جانب سے کمرشل اسپائی ویئر کے استعمال کے حوالے سے یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کو ایک فوری خط بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے ایک زہریلا ماحول پیدا ہو سکتا ہے جس میں لوگوں کو صرف اپنے اظہار خیال کے لیے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔

یورپی وفد کا مسجد اقصیٰ کا دورہ،محکمہ اوقاف کے عہدیداروں کی بریفنگ

یورپی یونین اور دیگر ممالک کے نمائندوں اور قونصل خانوں کے عہدیداروں نے بدھ کی صبح مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس دورے کے دوران مسجد میں قانونی اور تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر یورپی موقف پر زور دیا۔

یورپی یونین کا روس اور ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ آج پیر کو روس اور ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے اضافی 2 بلین یورو (2.11 بلین ڈالر) مختص کرنے کی کوشش کرنے کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔

فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مہلک طاقت کا استعمال تشویشناک ہے

مقبوضہ فلسطین میں قائم یورپی یونین کے دفتر نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف گلی محلوں میں مہلک طاقت کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حماس نے یورپی کمیشن اور قابض اسرائیلی اتھارٹی کے مذاکرات مسترد کر دیے

حماس نے یورپی کمیشن اور اسرائیل قابض اتھارٹی کی حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔