پنج شنبه 05/دسامبر/2024

اسرائیلی وزیر کا اہالیاں غزہ کے قتل پر اکسانا انتہائی شرمناک ہے

جمعرات 8-اگست-2024

یورپی یونین نے بدھ کے روز انتہا پسند اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے ان بیانات کی شدید مذمت کی جن میں اس نے کہا تھا کہ "اگر دنیا ہمارا ساتھ نہیں دیتی تو غزہ میں 20 لاکھ شہریوں کی ہلاکت اور فاقہ کشی کا جواز پیش کیا جا سکتا ہے‘‘۔

 

ایک اخباری بیان میں یورپی یونین کا کہنا تھا کہ "شہریوں کو جان بوجھ کر بھوکا رکھنا ایک جنگی جرمہے”۔ سموٹریچ کا یہ بیان کہ اسرائیل کو بھوک سے 20 لاکھ شہریوں کی موت کا سبببننا جائز اور اخلاقی ہو سکتا ہے، انتہائی شرم ناک بیان ہے”۔

 

یورپی یونین نےمزید کہا کہ "یہ ایک بار پھر بین الاقوامی قانون اور انسانیت کے بنیادیاصولوں کے لیے سموٹریچ کی توہین کو ظاہر کرتا ہے”۔

 

یورپی یونین نے”اسرائیلی” حکومت پر زور دیا کہ وہ "سموٹریچ کے بیانات سے غیر مبہمطور پر دوری اختیار کرے اور سدی تیمان نامی حراستی مرکز میں قیدیوں پر تشدد کیکارروائیوں کی مکمل رپورٹ پیش کرے”۔

 

انہوں نےکہا کہ”اسرائیل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور بینالاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کردہ پابند احکامات پر عمل درآمد کرنے اور غزہ میں لاکھوں شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنےکے لیے اسرائیل کو مکمل اور بلا تعطل انسانی امداد فراہم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی