پنج شنبه 12/دسامبر/2024

غزہ میں جاری تباہ کن انسانی صورتحال نہایت گھمبیر ہے: یورپی یونین

جمعہ 28-جون-2024

یورپی یونین نے تقریباً نو ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں جاری تباہ کن انسانی صورتحال سے خبردار کیا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے جمعرات کو برسلز میں یورپی یونین کی کونسل کے اجلاس سے قبل کہا، ’’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور کردہ جنگ بندی قرارداد  پر عمل درآمد ہونا باقی ہے۔‘‘

انہوں نے زور دیا کہ "انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت ہونی چاہیے۔”

یورپی یونین کے عہدیدار نے کہا کہ "ہم غزہ میں صرف بھوک اور بمباری کا تسلسل دیکھ رہے ہیں ۔”  انہوں نے مزید کہا، "فوجی کارروائی روکنا، غزہ کو مزید انسانی امداد فراہم کرنا اور سیاسی حل پر غور کرنا سب سے اہم مسائل ہیں۔”

اسرائیلی قابض فوج امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی پر 265 دنوں سے نسل کشی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 37765 افراد شہید اور 86429 زخمی ہو چکے ہیں، اور ساتھ ہی تقریباً 17 لاکھ باشندوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔ 

 

مختصر لنک:

کاپی