سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران جنگ روکی جائے:یورپی یونین

بدھ 28-اگست-2024

یورپی یونین کےخارجہ پالیسی کے کمشنرجنرل جوزپ بوریل نے غزہ کی پٹی میں پولیو کی ویکسینیشن مہمکے دوران انسانی بنیادوں پر 3 دن کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

بوریل نے منگل کو’ایکس‘پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں وضاحت کی کہ پولیو کے تیزی سے پھیلاؤ سے غزہ کے بچوں کوخطرہ لاحق ہے، جو نقل مکانی، محرومی اور غذائی قلت کے باعث کمزور ہو چکے ہیں۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے ’یونیسیف‘ کی جانب سےغزہ کی پٹی میں ویکسینیشن کی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے انسانی بنیادوں پرجنگ بندی ضروری ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہفلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ اتوار کو پولیو ویکسین کی آمد کا اعلان کیا تھا۔ اس نےاسرائیلپر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ویکسینیشن مہم کے دوران جنگ روکی جائے اور مہم کو کامیاب کیا جا سکے۔

 

23 اگست کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نےکہا تھا کہ غزہ میں پانی اور صفائی کے مسائل کی وجہ سے حفظان صحت کے مسائل انتہائیگھمبیر سطح پر پہنچ چکے ہیں اور اس علاقے میں پولیو کا ایک کیس دریافت ہوا ہے۔

 

امریکی حمایت کےساتھ اسرائیل نے سات اکتوبر2023ء سے غزہ پر وحشیانہجارحیت مسلط کر رکھی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر تباہی اور مہلک قحط کےحالات پیداہوچکے ہیں۔اس جارحیت کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ 34 ہزار سے زیادہ شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتینہیں اور 10000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی