جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن

غرب اردن میں یہودی بلوائیوں کے فلسطینیوں پر حملےجاری

مغربی کنارے اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں یہودی بلوائیوں کی فلسطینی شہریوں کے خلاف غنڈہ گردی جاری ہے۔

قابض فوج کی مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی مہم، مزید دسیوں گرفتار

اتوار کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں میں متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کی شہادتوں میں تین گنا اضافہ: یو این

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ "قابض اسرائیلی افواج منظم فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد سات اکتوبر سے پچھلے دس ماہ 39 کے مقابلے میں 115 ہو چکی ہے جو تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

گذشتہ ہفتے مغربی کنارے اورالقدس میں 183 مزاحمتی کارروائیاں

گذشتہ ہفتے کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا کیونکہ رواں ماہ اگست کی دو سے آٹھ تاریخ کے درمیان 183 مخصوص مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن کے نتیجے میں دس فوجی اور آباد کار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ جب کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں 26 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

مغربی کنارے، القدس میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، متعدد زخمی اور گرفتار

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے کی جانے والی ایک وسیع چھاپہ مار مہم کے دوران گذشتہ رات اور بدھ کی صبح ایک بچے سمیت چار شہری زخمی اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں کی املاک پرحملوں کے نئے ریکارڈ قائم

فلسطین میں یہودی آباد کاروں کی توسیع پسندانہ اور نسل پرستانہ کارروائیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے ’وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں نے جولائی کے مہینے میں فلسطینیوں کی جان ومال پر1110 حملے کیے ہیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

فلسطین کے شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں راس العین کے علاقے میں قابض فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سات اکتوبر کے بعد غرب اردن میں 9870 فلسطینی گرفتار

گذشتہ برس سات اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد نو ہزار آٹھ سو ستر تک جا پہنچی ہے۔ اس میں گذشتہ شب اسرائیلی فوج کی طرف سے گرفتار کیے جانے والے پندرہ فلسطینی بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن، ایک مکان مسمار

اسرائیلی قابض افواج نے منگل کی صبح سویرے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی ایک تازہ مہم شروع کی۔ اس دوران قابض فوج نے ایک مکان کو مسمار کردیا جب کہ کئی مقامات پر فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیلی فوج کا نابلس میں وحشیانہ حملہ،دو فلسطینی شہید،29 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس میں بلاطہ کیمپ پر ہفتے کی شام صیہونی قابض فوج کی فضائی بمباری اور اندھا دھند شیلنگ کے نتیجے ایک بچے سمیت دو شہری شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔