سه شنبه 03/دسامبر/2024

مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کی شہادتوں میں تین گنا اضافہ: یو این

جمعرات 15-اگست-2024

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ "قابض اسرائیلی افواج  منظم فوجی کارروائیوں  کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد سات اکتوبر سے پچھلے دس ماہ 39 کے مقابلے میں 115 ہو چکی ہے جو تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

 

اقوام متحدہ کےانسانیامور کے رابطہ دفتر نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ سات اکتوبر سے (اسرائیلی)فورسز کی جانب سے فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد پچھلے دس مہینوںکے مقابلے میں 615 سے بڑھ کر 1411 ہو گئی ہے۔

 

گذشتہ 10 ماہ کےمقابلے میں سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچوںکی تعداد تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ’’سات اکتوبر 2023 سے 12 اگست 2024ء کے درمیان مغربی کنارے میں اور مشرقی بیت المقدس سمیت 594 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

 

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ’’ان میں سے 577 افراد قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں، 10 آباد کاروں کےہاتھوں شہید ہوئے اور 7 ابھی تک معلوم نہیں ہو سکے کہ انہیں کس نے شہید کیا تھا۔100 سے زائد ایسے واقعات میں قابض اسرائیلی فوج نے شہید بچوں کی لاشیں قبضے میں لےلیں۔

مختصر لنک:

کاپی