چهارشنبه 04/دسامبر/2024

اسرائیلی قابض فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاؤن، ایک مکان مسمار

منگل 30-جولائی-2024

اسرائیلی قابضافواج نے منگل کی صبح سویرے فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی ایک تازہمہم شروع کی۔ اس دوران قابض فوج نے ایک مکان کو مسمار کردیا جب کہ کئی مقامات پرفلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

مقبوضہ بیتالمقدس میں اسرائیلی قابض فوج نے منگل کی صبح بیت دقو گاؤں پر دھاوا بولا اور شہریعثمان علی عبدالمنعم کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس کی تلاشی لی اور اسے گرفتار کرنے گھرمیں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔

قلقیلیہ میں مقامیذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے شہر پر دھاوا بولا اور ایک رہائشی عمارت کوگھیرے میں لے لیا۔ کئی گھروں پر چھاپے مارے، وہاں تلاشی لی اور شہری عدی ملوح اور شہید طارق طحہٰ کے بھائی محمد طہٰ کو گرفتارکر لیا۔

بیت لحم میںاسرائیلی قابض فوج نے بیت لحم گورنری سے سابق زیر اسیر کو گرفتار کرلیا۔

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے جنوب میں بیت فجار کے قصبے سے 28 سالہ عمر ایاد تقاطقہ اورعثمان یوسف صباح (28 سال) کو بیت لحم کے جنوب مشرق میں واقع قصبے طوق سے چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا۔

ذرائع نے مزیدکہا کہ قابض فوج نے مشرق میں زعترہ اور العبیدیہ قصبوں پر دھاوا بولا تاہم کسی کیگرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

رام اللہ میںقابض فوج نے مشرقی علاقے سلواد سے چھ نوجوانوں اور لڑکوں اور رام اللہ کے شمالمغرب میں واقع گاؤں قبیہ سے تین سگےبھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے سلواد احمد نائل حمد، عدی عواد حمد اور ہیثم عبدالناصر فراج کوگرفتار کیا۔ ان تینوں کی عمریں 17 سالکے درمیان تھیں۔

قابض فوج نے قبیہگاؤں میں تین بھائیوں، حسین، حسن اور یاسین محمد الشعیب کو بھی گھروں پر چھاپہ مارکر گرفتار کر لیا۔

طولکرم میں قابضفوج نے منگل کی صبح طولکرم کے شمال میں واقع مضافاتی علاقے شویکا سے ایک نوجوان کوگرفتار کیا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے نوجوان محمود لطفی نعلوا کو نواحی علاقے المربہ محلے میں اسکے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیا۔

بیت لحم میں مقامیذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کی ایک بڑی تعداد نے قصبے پر دھاوا بول کر شہری عثمان یوسف صباحکو گرفتار کر لیا۔

نابلس میں، منگلکی صبح ایک شہری کو گولیاں مارکر زخمی کردیا گیا۔ جب کہ ایک دوسرے نوجوان کو حراستمیں لے لیا گیا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج کے بڑے دستوں نے نابلس شہر پر مغربی محور سے العین کیمپ کی طرفدھاوا بولا اور کیمپ پر شدید فائرنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی