جمعه 15/نوامبر/2024

طیب ایردوآن

محمود عباس ترکیہ پہنچ گئے، صدر طیب ایردوآن سے ملاقات

فلسطینی صدر محمود عباس بدھ کی شام دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ پہنچے جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔

اسماعیل ھنیہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر گہرا صدمہ پہنچا:ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بہیمانہ اوربزدلانہ قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

غزہ میں قتل عام پرخاموش ممالک مجرم ریاست کے ساتھی ہیں:ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اقوامِ متحدہ اور مسلمان ممالک کو غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی بربریت روکنے میں ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور غزہ میں تازہ ترین ہلاکت خیز اسرائیلی حملوں کے بعد "اسلامی دنیا" سے فوری اور سخت ردِعمل کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں قتل عام پر خاموشی اختیار کرنے والے ممالک مجرم کے ساتھی ہیں۔

حماس حریت پسند تنظیم اور اپنے وطن کےلیے لڑ رہی ہے:ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' ایک مزاحمتی اور حریت پسند تحریک ہے جو اپنے مقبوضہ علاقوں کا دفاع کرتی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا طیب ایردوآن کو فون،جنگ بندی کے معاہدے سے آگاہ کیا

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نےایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو ٹیلی فون کیا اور انہیں تحریک کی طرف سے جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کی منظوری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حماس نےغزہ میں جنگ بندی کےقطری اورمصری تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا ترکیہ کا دورہ اختتام پذیر

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جمہوریہ ترکیہ کا اپنا دورہ مکمل کرلیا ہے جس کے بعد وہ واپس قطر پہنچ گئے ہیں۔

امیر قطر حماس کے رہنماؤں کو خاندان کے افراد سمجھتے ہیں:ترک صدر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اس بات کو مسترد کر دیا کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت دوحہ میں اپنا ہیڈکوارٹر چھوڑ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے امیر "حماس رہ نماؤں کے ساتھ ایمانداری سے کام کرتے ہیں اور انہیں خاندان کے افراد سمجھتے ہیں"۔

اسماعیل ہنیہ کی ترک صدر ایردوآن سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیوروکے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی جارحیت اور جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد ترکیہ پہنچ گیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد انقرہ پہنچا ہے۔

ترک صدر کے جرات مندانہ بیانات پر انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں :حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے بیانات کو سراہتے ہوئے کہا ہے انہوں نے فلسطینی عوام کے دفاع اور ان کی سرزمین اور آزادی کے لیے ان کی جائز جدوجہد کو جاری رکھنے کے لیے جرات مندانہ موقف اختیار کیا۔ انہوں نے غزہ جنگ کےحوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے حماس اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔