پنج شنبه 12/دسامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد ترکیہ پہنچ گیا

ہفتہ 20-اپریل-2024

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰاختیاراتی وفد انقرہ پہنچا ہے۔

حماس کی طرف سے جاریکردہ ایک بیان کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیلہنیہ جمعے کے روز جماعت کے ایک سرکردہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے ترکیہ پہنچے۔

حماس کا وفد ترکجمہوریہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کرے گا جس میں اسرائیلی جارحیت، غزہ کیپٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ اور مسئلہ فلسطین میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

7 اکتوبر سےاسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیتجاری رکھی ہوئی ہے۔ دشمن ریاست طیاروں ،میزائلوں، توپ خانے اور ٹینکوں کے ذریعے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوںکے گھروں پر بمباری کرتی ہے۔

اقوام متحدہ کےاعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 34012 فلسطینیشہید اور 76833 افراد زخمی ہوچکے، اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کی آبادی سے تقریباً1.7 ملین افراد بے گھر ہے۔

مختصر لنک:

کاپی