پنج شنبه 12/دسامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کا ترکیہ کا دورہ اختتام پذیر

جمعہ 3-مئی-2024

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جمہوریہ ترکیہ کا اپنادورہ مکمل کرلیا ہے جس کے بعد وہ واپس قطر پہنچ گئے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نےاپنے دورہ ترکیہ کےدوران ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور دیگر اعلیٰ شخصیات سےملاقاتیں کی۔ ان ملاقاتوں میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر غور کیا گیا۔

حماس سیاسی شعبےکے سربراہ  ان کے ہمراہ انقرہ آنے والےوفد نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ اور ترک انٹیلی جنس سروسکے سربراہ سے ملاقاتیں کیں۔

تحریک کے سربراہنے درجنوں ترک پارٹی رہ نماؤں اور مختلف سیاسی اور فکری تحریکوں کے نمائندوں سےملاقات کی، جنہوں نے غزہ اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

ھنیہ کی قیادتمیں حماس کی قیادت نے پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کی قیادت اور اسلامیجہاد کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

ترکیہ کے دورے کےدوران اسماعیل ھنیہ سے ترک رہ نماؤں نے ان کے تین بیٹوں اورچار پوتے پوتیوں کی غزہمیں اسرائیلی وحشتیانہ حملے میں شہادت پران سے تعزیت کی۔

حماس  کےسیاسی شعبے کے سربراہ متعدد ارکان کے ساتھواپس قطری دارالحکومت دوحہ واپس پہنچ گئے۔

مختصر لنک:

کاپی