سه شنبه 03/دسامبر/2024

حماس حریت پسند تنظیم اور اپنے وطن کےلیے لڑ رہی ہے:ایردوآن

منگل 14-مئی-2024

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ ایک مزاحمتی اور حریت پسند تحریک ہے جو اپنے مقبوضہ علاقوں کا دفاع کرتی ہے۔
انقرہ میں یونانی وزیراعظم کیریاکوس مٹساتاکیس کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
ایردوآن نے مزید کہا کہ "میں حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر نہیں دیکھتا، اس کے برعکس میں اسے اپنی سرزمین اورقوم کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرنے والی حریت پسند تنظیم سمجھتا ہوں۔
انہوں نے مغربی ممالک کی قیادت میں بین الاقوامی برادری کو 35000 سے زیادہ بے گناہ فلسطینی شہریوں کے قتل کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ  "ہم اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرنے اور فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پورے عزم کے ساتھ اپنے سفارتی رابطے جاری رکھیں گے”۔

مختصر لنک:

کاپی