جمعه 15/نوامبر/2024

تل ابیب حملہ

تل ابیب: پانچ ڈرونزکی پروازیں، بین گوریون اڈے پرایئرٹریفک معطل

قابض اسرائیلی فوج نے کی جانب سے بحیرہ روم پر ڈرون کو روکنے کے اعلان کے ساتھ ہی اسرائیلی ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا کہ بین گوریون ایئرپورٹ پر پروازیں مختصر وقت کے لیے معطل کر دی گئیں۔

تل ابیب میں طاقت ور فدائی حملے میں چھ اسرائیلی ہلاک، 10 زخمی

صہیونی ریاست (مقبوضہ فلسطین) کے مرکزی شہر تل ابیب میں منگل کی شام ایک خودکش حملے کے نتیجے میں چھ صہیونی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

تل ابیب میں فدائی حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت

جمعرات کو فلسطینی میڈیا ذرائع نے صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں چند روز قبل ایک فدائی حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت جعفر سعد منیٰ کے نام سے کی ہے جس کا تعلق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس سے ہے۔

تل ابیب ٹرک بم دھماکہ باقاعدہ منصوبے سے کیا گیا: قابض اسرائیل

اسرائیلی قابض فوج نے پیر کے روز اعتراف کیا ہے کہ وسطی تل ابیب میں کل اتوارکی شام کو ہونے والا دھماکہ باقاعدہ منصو بے کے تحت کیا گیا۔

وسطی تل ابیب میں ٹرک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک

مقبوضہ فلسطین کے مرکز تل ابیب کے وسط میں اتوار کو ایک ٹرک میں "دھماکے" کے نتیجے میں ایک اسرائیلی آباد کار ہلاک ہو گیا، جب کہ قابض فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کے پس منظر کی تحقیقات کر رہے ہیں آیا یہ "دھماکا" کسی "مجرمانہ کارروائی کا حصہ تھا یا نہیں؟"۔

چاقو سے حملہ کرنے والا فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید

تل ابیب کے علاقے ہولون میں اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے چاقو سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کا بدلہ، یمنی فورسز کی تل ابیب پر بمباری

یمنی مسلح افواج نے - جمعہ کی صبح - وسطی مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا " یہ حملہ غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور قتل عام کے جواب میں فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی فتح ہے۔"

القسام کی راکٹ باری، صہیونی دارالحکومت دھماکوں سے لرز اٹھا

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے پیر کی شام تل ابیب شہر اور اس کے مضافات پر راکٹوں کا ایک بیراج فائر کی، جسے حالیہ دنوں میں سب سے بڑا راکٹ بیراج قرار دیا جاتا ہے۔

تل ابیب میں فائرنگ کے حملے میں ایک آباد کار ہلاک،دو زخمی

اسرائیلی ریاست کے نام نہاد دارالحکومت "تل ابیب" میں کل ہفتے کی شام جنین سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی طرف سے کیے گئے فائرنگ کے حملے میں ایک آباد کار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

جنین میں قتل عام کا انتقام، تل ابیب میں دوہرا فدائی حملہ

اسرائیلی قابض ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں آج منگل کے روز ایک فدائی حملے میں کم سے کم 8 یہودی آباد کار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔