پنج شنبه 12/دسامبر/2024

تل ابیب میں فدائی حملہ کرنے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت

جمعرات 22-اگست-2024

جمعرات کو فلسطینیمیڈیا ذرائع نے صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں چند روز قبل ایک فدائی حملہ کرنے والے فلسطینینوجوان کی شناخت  جعفر سعد منیٰ کے نام سےکی ہے جس کا تعلق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس سے ہے۔

سند نیوز ایجنسینے سعد منیٰ کے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا کہ قابض حکام نے انہیں مطلع کیا کہ انکا بیٹا جعفر کئی روز قبل تل ابیب میں ہونےوالے ایک فدائی حملے میں ملوث تھا۔

 

خاندانی بیان میںکہا گیا ہے کہ "منیٰ کے معزز خاندان،ان کے چاہنے والے اور ان کے عزیز و اقارب ان کے اچھے اخلاق اور کردار کے حامل بیٹےشہید جعفر سعد سعید محمد منی کے لیے سوگوار ہیں۔ وہ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہتمام فلسطینی شہداء کی قربانیوں کو قبول کرے اور ان کی شہادتوں کو فلسطین کیآزادی کا ذریعہ بنائے۔

 

اہل خانہ کا کہناہے کہ وہ اپنے شہید بیٹے جعفر کے لیے نابلس شہر میں تین روزہ تعزیتی کیمپ لگائیںگے۔

 

خبر رساں ایجنسینے بتایا کہ قابض فوج نے آج صبح سویرے شہید جعفر منیٰ کے گھر پر چھاپہ مارا اور دوروز قبل ان کے بھائی ہاشم کو گرفتار کرلیا تھا۔

 

خیال رہے کہگذشتہ اتوار 18 اگست کو مقبوضہفلسطین میں تل ابیب کے مرکز میں ایک بڑے دھماکے میں متعدد اسرائیلی آباد کار ہلاکاور زخمی ہوگئے تھے۔ قابض پولیس اور اسرائیلی شین بیت نے کہا تھا کہ یہ ایک سوچاسمجھا دھماکہ تھا۔

 

اگلے دن شہیدعزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے یہ حملہ اسلامی جہاد کے عسکری ونگالقدس بریگیڈز کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ دونوں تنظیموں نے اس حملے کی ذمہ داری قبولکی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی