سه شنبه 03/دسامبر/2024

چاقو سے حملہ کرنے والا فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید

اتوار 4-اگست-2024

تل ابیب کے علاقے ہولون میں اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان نے چاقو سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے چار افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔ تاہم طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خاتون بھی زخمی ہوئی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والے مردوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

اسرائیلی پولیس فلسطینی نوجوان کے باقی ساتھیوں کی تلاش کے لیے ہولون میں کارروائیاں کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے کا تعلق مغربی کنارے سے ہو سکتا ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی