پنج شنبه 12/دسامبر/2024

وسطی تل ابیب میں ٹرک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک

پیر 19-اگست-2024

مقبوضہ فلسطین کےمرکز تل ابیب کے وسط میں اتوار کو ایک ٹرک میں "دھماکے” کے نتیجے میں ایک اسرائیلیآباد کار ہلاک ہو گیا، جب کہ قابض فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کے پس منظر کیتحقیقات کر رہے ہیں آیا یہ "دھماکا” کسی "مجرمانہ کارروائی کا حصہ تھا یا نہیں؟”۔

 

عبرانی چینل 13نےاس حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اور شین بیت کل شام ہونے والے دھماکے کیتحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا یہ مجرمانہ حملہ تھا یا نہیں؟۔

 

عبرانی چینل 7 کیویب سائٹ پر شائع ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اس بات کو مسترد نہیںکرتی ہے کہ تل ابیب میں ٹرک کا دھماکہ جس میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوا تھا کے پیچھےقوم پرستانہ مقاصد تھے۔

 

اسرائیلی پولیسنے تل ابیب میں بار لیو اسٹریٹ کو بند کردیا۔ دھماکے کی جگہ اور جائے وقوعہ سےشواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 

"عرب 48” ویب سائٹ جو اسرائیلی امور پر نظر رکھتی ہے نےوضاحت کی کہ اتوار کی شام تل ابیب میں ایک ٹرک دھماکے کے نتیجے میں ایک 50 سالہشخص ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

 

اسی ذریعے کےمطابق ایمبولینس کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اوروہاں پر پڑےشخص کو شدید چوٹ کی وجہسے فوری طور پر مردہ قرار دے دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی