جمعه 29/نوامبر/2024

تل ابیب ٹرک بم دھماکہ باقاعدہ منصوبے سے کیا گیا: قابض اسرائیل

پیر 19-اگست-2024

اسرائیلی قابض فوج نے پیر کے روز اعتراف کیا ہے کہ وسطی تلابیب میں کل اتوارکی شام کو ہونے والا دھماکہ باقاعدہ منصو بے کے تحت کیا گیا۔

 

      

اسرائیلی داخلی انٹیلی جنس سروس شین بیت اور قابض پولیس کےبیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب حملہ ایک سکیورٹی واقعہ تھا جو ایک دھماکہ خیز ڈیوائسکا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک آباد کار معمولی زخمی ہوگیاتھا۔

 

عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ آخری بار تل ابیب میں ایک”غیر معمولی اور غیر واضح” دھماکہ ہوا تھا۔ پچھلا دھماکہ 15 ستمبر 2023کو ہوا تھا۔

 

چینل 12 کے مطابق یرکون پارک میں دھماکہ ہوا۔ تاہم اس کیتفصیل خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

چینل نے مزید کہا کہ گذشتہ سال 13 مارچ کو مجد جنکشن پر ایکدھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا۔

 

اسرائیلی فوج نے بعد میں اعلان کیا کہ حملہ حزب الل نے کیاتھا حملہ آور لبنان سے دراندازی کر کے آیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی