پنج شنبه 01/می/2025

القسام بریگیڈز

القسام کی طولکرم میں اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نےغرب اردن کے شمالی شہر طولکرم پر حالیہ اسرائیلی حملے کے دوران دشمن کی گاڑیوں پرحملوں کے مناظر جاری کیے ہیں جنہیں دھماکہ خیز آلات کی مدد سے تباہ کردیا گیا۔

ڈیل کے ذریعے رہائی یا بمباری سے ہلاکت،القسام کا اسرائیلیوں کو پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جسے "ڈیل کے ذریعے رہائی یا بمباری سے ہلاک" کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس میں متعدد اسرائیلی قیدیوں کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جو غزہ کی پٹی پر جارحیت کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

القسام نے مزید دو اسرائیلی قیدیوں کے قتل سے قبل پیغامات جاری کردیے

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے دو مزید اسرائیلی قیدیوں کے بیانات نشر کیے ہیں۔ ان میں ایک اسرائیلی مرد اور خاتون قیدی کا ویڈیو پیغام شامل ہے۔ یہ ان چھ قیدیوں میں شامل ہیں جن کی لاشیں قابض فوج کو رفح شہر میں ایک سرنگ کے اندر سے ہفتے کے روز ملی تھیں۔

’نیتن یاھوہمیں بچانے میں ناکام رہا‘ اسرائیلی قیدی کا پیغام جاری

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکر ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے منگل کی شام ایک اور مقتول اسرائیلی قیدی کی ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ قیدی قابض افواج کی جانب سے شہر کے خلاف جاری فوجی جارحیت کے دوران رفح میں مارا گیا تھا۔

غزہ: القدس اور القسام بریگیڈزکے حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں ایک مشترکہ مزاحمتی کارروائی میں دو صہیونی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

طاقت کے ذریعے قیدی چھڑانے کی کوشش میں تابوت واپس جائیں گے:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیتن یاھو نے فوجی طاقت سے قیدیوں کو چھڑانے کی کوشش کی تو زندہ قیدیوں کے تابو واپس جائیں گے۔

القسام کے ساتھ مل کرتل ابیب میں مزید حملے کریں گے:کمانڈر القدس بریگیڈ

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ کے کمانڈر سرایا القدس نےکہا ہے کہ القسام بریگیڈز کے ساتھ مشترکہ فدائی آپریشن ایک اہم پیغام ہے جو ہر کسی کو ملنا چاہیے اور یہ حملہ آخری نہیں ہوگا۔

القسام کا قابض فوج پر خان یونس میں سرنگ میں گھات لگا کرحملہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قابض صہیونی فوج پر خان یونس کے شمال مشرق میں واقع قصبے القرار میں ٹارگٹڈ حملہ کیا ہے جس میں متعدد فوجی ہلاک اورزخمی ہوگئے۔

القسام کی اسرائیل پر تابڑتوڑ حملوں پر حزب اللہ کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کمانڈر فواد شکر کے قتل پر لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے پہلے ردعمل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں ہمارے عوام کی قیمتی قربانیوں اور اس کے بہادر مزاحمت کاروں کی قربانیوں کو القسام بریگیڈز کی طرف سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

القسام بریگیڈزکا دیر البلح میں قابض فوج کی گاڑیوں کے درمیان بم دھماکہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے وسط میں فوجی دستوں اور انجینیرنگ کور کی فوجی گاڑیوں میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے جب کہ کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔