اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے وسط میں فوجی دستوںاور انجینیرنگ کور کی فوجی گاڑیوں میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکہ کیا جس کے نتیجےمیں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے جب کہ کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
بریگیڈز نے آج ہفتےکے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ "القسام مجاہدین نے دیر البلح شہرکے مشرق میںفوجی مقامات کے علاقے میں دشمن کی متعدد گاڑیوں اور انجینیرنگ کے سازوسامان کےساتھ پیشگی تیار کی گئی بارودی سرنگ کو اڑا دیا۔
القسام نے بتایاکہ القسام کے مجاھدین نے متعدد قابض فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فوج کےہیلی کاپٹر کو اس علاقے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالتے لےجاتےدیکھا گیا۔
القسام نے اس باتکی بھی تصدیق کی کہ وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح شہر کے مشرق میں ایک صہیونیفوجی ٹروپ کیریئر کو "الیاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل کلجمعہ القسام نے بتایا کہ اس کے مجاھدین اور قابض فوج کے درمیان نیٹزارم محور، زیتونمحلے اور تل السلطان میں دھماکا خیز آلات، اینٹی آرمر گولوں اور اینٹی پرسنل گولوںکے ساتھ شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں۔
اسرائیل کے سرکاریاعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 695 فوجی اور افسران ہلاک ہو چکے ہیں،جن میں غزہ پر زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے 332 فوجی اور اہلکار شامل ہیں، جب کہ4357 دیگر زخمی ہوئے۔
سات اکتوبر 2023ءسے غاصب اسرائیلی فوج نے امریکی حمایت سے غزہ کی پٹی پر تباہی کی جنگ مسلط کررکھیہے جس کے نتیجے میں 133000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہتر بچے اور خواتین ہیں جب کہ 10000 سےزائد لاپتہ ہیں۔