سه شنبه 03/دسامبر/2024

القسام کے ساتھ مل کرتل ابیب میں مزید حملے کریں گے:کمانڈر القدس بریگیڈ

ہفتہ 31-اگست-2024

اسلامی جہاد کے عسکریونگ کے کمانڈر سرایا القدس نےکہا ہے کہ القسام بریگیڈز کے ساتھ مشترکہ فدائی آپریشنایک اہم پیغام ہے جو ہر کسی کو ملنا چاہیے اور یہ حملہ آخری نہیں ہوگا۔

 

مغربی کنارے میں القدسبریگیڈز کے کمانڈرنے’ایکس‘ پرپوسٹ کرد ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ "ہم چند روز قبلالقسام بریگیڈ کے اپنے بھائیوں کے ساتھ تل ابیب کے قلب میں پہنچے تھے۔ یہ ایک مشترکہبہادری سے بھرپور فدائی آپریشن تھا۔ یہ ایکاہم پیغام ہے۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ "ہم نیتن یاہو اور دشمن کے رہ نماؤں سے کہتے ہیں کہ مغربی کنارے میں مزاحمتیمنصوبے کو دبانے میں بہت دیر ہو چکی ہے۔ تمام شہروں اور کیمپوں میں ہمارے سیل اب کامکر رہے ہیں مختلف مزاحمتی گروہ ہم دیکھیں گے کہ اگلے چند دنوں میں ہم دشمن کے ساتھکیا کرتے ہیں۔

 

مغربی کنارے میں بریگیڈزکے کمانڈر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ "مغربی کنارے میں القدس بریگیڈ اور اس کےکیمپوں میں جاری  جارحیت طوفان الاقصیٰ کےتسلسل کا حصہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کمانڈرمحمد جابر "ابو شجاع” اور ان کے بھائیوں کی شہادت محاذ آرائی کے میدانوںکو مزید وسیع کرے گی۔ ہم ہر شہادت کے ساتھ مزید پرعزم ہو جاتے ہیں اور ہمارے حوصلےمزید پختہ ہوجاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی