پنج شنبه 05/دسامبر/2024

القسام کی طولکرم میں اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری

پیر 16-ستمبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نےغرب اردن کے شمالی شہر طولکرمپر حالیہ اسرائیلی حملے کے دوران دشمن کی گاڑیوں پرحملوں کے مناظر جاری کیے ہیںجنہیں دھماکہ خیز آلات کی مدد سے تباہ کردیا گیا۔

 

القسام بریگیڈزنے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مزاحمتی مجاھدین  نے بتایا ہے کہ انہوں نے طولکرم میں دشمن کیگاڑیوں پر چھ بارودی آلات سے حملے کیے جن کے نتیجے میں نہ صرف وہ گاڑیاں تباہہوگئیں بلکہ ان میں موجود صہیونی فوجی بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

گذشتہ جمعرات کوقابض اسرائیلی فوج تین دن کی جارحیت کے بعد طولکرم شہر اور کیمپ سے پیچھے ہٹ گئی۔

 

جارحیت کے دورانایک لڑکی سمیت پانچ شہری شہید ہوئے جب کی درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ قابض فوج نےگورنری کےبنیادی ڈھانچے اور شہریوں کی املاک کو تباہ کیا۔ بلڈوزنگ کارروائیوں، توڑ پھوڑ کے ساتھ گھروں اوردکانوں پر بمباری شامل ہے۔

 

قابض فوج نے جانبوجھ کر طولکرم اور نور شمس کیمپوں میں بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کی املاک کو بھاریبلڈوزروں کا استعمال کرتے ہوئے تباہ کیا۔ سڑکوں کو اکھیڑ دیا گیا۔ نابلس روڈ کےنام سے معروف مرکزی سڑک اور دونوں اطراف اور اس سے ملحہ سڑکوں کو تباہ کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی